مثلاَ َ آپ کا بچہ اور آئرلینڈ میں پرائمری سکول

مثلاَ َ آپ کا بچہ اور آئرلینڈ میں پرائمری سکول

Call the NPC Helpline 01 887 4477
Virgin Media Logo
Curve design shape

مثلاَ َ آپ کا بچہ اور آئرلینڈ میں پرائمری سکول

آئرش تعلیمی نظام

4 سے 12 سال کی عمر میں بچے پرائمری سکول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ پرائمری سکولوں کو نیشنل سکولز کے نام سے بھی جانا جاتا ھے ۔ پرائمری تعلیم کو فرسٹ لیول ایجوکیشن بھی کہا جاتا ھے ۔ پرائمری سکول کا دورانیہ آٹھ سال کا ھے ۔ پہلے دو سال چھوٹے بچوں کیلئے جس کے بعد کے چھ سال پہلی سے چھٹی جماعت کیلئے ۔ ہر تعلیمی سال کے اختتام پر بچے اگلی جماعت میں ترقی پا جاتے ہیں ۔

کیا آپ کے بچے کی عمر 4 سے 12 سال کے درمیان ھے؟
کیا آپ کے ذہن میں اپنے بچے یا سکول کے بارے میں سوالات ہیں؟
اگر ایسا ھے تو ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

نیشنل پیرنٹس کونسل پرائمری NPC کیا ہے؟

نیشنل پیرنٹس کونسل پرائمری NPC ایک ملک گیر تنظیم ھے جو ابتدائی اور پرائمری تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین کی نمائندگی کرتی ھے ۔ حکومت اور تعلیم کا 1998 کا قانون این پی سی کو والدین کی حیثیت سے آپ کی نمائندگی کرنے والی تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے ۔ ہمارا مقصد تمام بچوں کی تعلیم کو بہتر اور مفید بنانا ھے اور والدین کی مدد کرنا ھے کہ وہ کس طرح گھر، معاشرے اور سکول میں بچوں کے سیکھنے کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں ۔

این پی سی کی خدمات

این پی سی کی خدمات کا مقصد والدین کو اس قابل بنانا ھے کہ وہ تعلیم کے ہر شعبے میں اپنے بچوں کی معاونت کر سکیں ۔

ھیلپ لا ئن

این پی سی ہیلپ لائن والدین کیلئے ایک بااعتماد قومی سروس ھے ۔ ہیلپ لائن پر موجود عملہ آپ کی بات کو سنتا ھے اور بچوں کے ساتھ مل کر اور بچوں کیلئے بہترین فیصلے کرنےمیں والدین کی مدد کرنے کیلئے انہیں معلومات اور معاونت فراہم کرتا ھے ۔ 2007 میں این پی سی ہیلپ لائن پر 2246 فون کالز کی گئیں ۔

ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ

این پی سی کا ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام والدین کی رہنمائی، ترقی اور معاونت کا ایک قومی پروگرام ھے ۔ اس کا مقصد والدین کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ ہر سطح پر اپنے بچے کی تعلیم میں فعال کردار ادا کر سکیں ۔ 2007 میں 4000 سے زائد والدین نے این پی سی ٹریننگ میں حصہ لیا ۔ تربیتی پروگرام ملک بھر میں اٹھائیس مختلف مراکز میں منعقد کئے گئے ۔

ویب سائٹ

این پی سی کی ویب سائٹ www.npc.ie  کا مقصد پرائمری تعلیم کے سلسلے میں والدین کو معلومات فراہم کرنا ہے۔ یہ ویب سائٹ آپ کو پرائمری تعلیم سے متعلقہ معاملات میں این پی سی کو اپنی آراء کے بارے میں آگاہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ھے ۔

والدین کی اعانت اور نمائندگی: این پی سی والدین سے مشاورت کے بعد تعلیمی پالیسی کے بارے میں ان کے نکتہء ہائے نظر کو سامنے لاتی ھے۔

پیرنٹس ایسوسی ایشنز کے فروغ میں آسانی اور معاونت: این پی سی سکولوں میں تنظیموں کو فروغ دینے کے سلسلے میں والدین کی معاونت اور راہ ہموار کرتے ھے اور ملکی اور قومی سطح پر والدین کی معاونت کیلئے نیٹ ورکس کی تشکیل کی حمایت کرتے ھے ۔

متعدد بار پوچھے گئے سوالات

متعدد بار پوچھے گئے سوالات

ہم سے رابطہ

اگر آپ کے سوالوں کے جوابات یہاں نہیں دیے گئے ہیں تو براہ مہربانی اپنا سوال اپنی زبان میں ہمیں ای میل کریں اور ہم آپ کیلئے جواب تلاش کرنے کی کوشش کریں گے ۔

براہ مہربانی نوٹ فرما لیں کہ آپ کو فوری جواب موصول نہیں ہو گا کیونکہ ہمیں آپ کے سوال اور جواب دونوں کا ترجمہ کروانا ہو گا۔

ہمیں info@npc.ie پر ای میل کریں اور ساتھ یہ بھی تحریر کریں کہ ای میل کس زبان میں کی جا رہی ہے۔

ایک ساتھ مل کر کام کرنا
سکول اور پیرنٹ ایسوسی ایشن کی مؤثر شراکت کیلئے رہنما اصول

کے طور پر موثر انداز میں کام کرنا ( والدین کی تنظیم) کے طور پر پیرنٹ کام کرنا 
بہترین طرزِ عمل کا حصول

ایک ساتھ مل کر کام کرنا
سکول اور پیرنٹ ایسوسی ایشن کی مؤثر شراکت کیلئے رہنما اصول

آپ کے پرائمری سکول میں بورڈ آف مینجمنٹ
والدین کیلئے معلوماتی کتابچہ

Connect symbol
Add symbol

Sign up to our mailing list and text alerts